• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے آج مظاہرہ ہوگا

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین دارالحکومت برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے آج( بروز ہفتہ) مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف بھرپور مظاہرہ ہوگا ۔ اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو اور جے کے ایل ایف نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس میں کشمیریوں کی ہمدرد دیگر تنظیمیں و پاکستانی سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس مظاہرے کا مقصد بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا ہے تاکہ دنیا بھر کے عوام کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے جاری رکھے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ منتظمین نے بلجیم میں مقیم تمام آزادی پسند ا دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ۔

تازہ ترین