• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا : عمارت میں آگ لگنے سے 3پاکستانی جاں بحق ،6زخمی ہوگئے

بارسلونا(شفقت علی رضا )سپین کے صوبے کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا کے علاقے ’’ بارسلونیتا ‘‘ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی ہلاک جبکہ چھ پاکستانی شدید زخمی ہو ئے ،تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں پاکستان کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں سے ہے اور وہ آپس میں کزن ہیں ، ہلاک ہونے والوں میں مظہر سلیم ، سرفراز احمد اور ابو سفیان شامل ہیں جبکہ ان کا ایک بھائی شدید زخمی ہے ، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے باہر سڑک پر کود کر جان بچائی، جن میں ہلاک ہونے والوں کے دو بھائی بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ’’ سکوٹی ‘‘ کی بیٹری چارج کرتے وقت سپارکنگ اور پھر شارٹ سرکٹ بتایا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پڑے گیس سلنڈروں نے آگ پکڑ لی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ تاخیر سے آئے جس کی وجہ سے اموات ہوئیں ۔سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور سفارت خانہ پاکستان کے عملے اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں آج یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔اس حادثے میں ہلاکتوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن سپین اور مسلم لیگ قاف سپین نے جشن آزادی کی خوشی میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پرہونے والی کیک کاٹنے کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔
تازہ ترین