• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں ایسی کوئی شق نہیں کہ کراچی سندھ سے الگ کردیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

جوہی (نامہ نگار/جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں کہ کراچی سندھ سے الگ کردیا جائے،کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا خیال جس کا بھی ہے وہ دماغ سے نکال دے۔

آئین میں کہیں گنجائش نہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، اگر کسی کے دماغ میں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی ہوا بھری ہے تو وہ دماغ سے نکال دے، اگر کوئی ایسا ایکشن لیا بھی گیا تو سندھ کے عوام اس فیصلے کے خلاف جائیں گے۔ 

نامہ نگار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جوہی اور کاچھو میں سیلاب متاثرین کے نقصان کی سروے کرواکر معاوضہ ادا کیا جائے گا جوہی اور کاچھو کے متاثرین میں راشن خیمے تقسیم کرنے کے ساتھ کاچھو کی تمام سڑکوں کو ایک ہفتے کے اندر بحال کرانے کا اعلان، بلاول بھٹو کی ہدایت پر ایک ہفتے میں دو مرتبہ جوہی آیا ہوں۔

عوام سے ووٹ لئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے پاس ووٹ کیلئے جانا ہے اس لئے مصيبت کی مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ تفصيلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ یوم آزادی پر صبح 11 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوہی پہنچ کر کاچھو اور جوہی کے سیلاب متاثر علاقے کا فضائی معائنہ کیا بعد میں محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظاميہ سے بریفنگ لیکر معلومات حاصل کیں ۔

تازہ ترین