• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان بے گناہ ، سپریم کورٹ آزاد کروائے ، مقررین

میر شکیل الرحمان بے گناہ ، سپریم کورٹ آزاد کروائے ، مقررین


لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جمعہ کے روز یوم آزادی کے موقع پر بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم، خضر حیات گوندل،اویس قرنی،شہاب انصاری، سعدیہ صلاح الدین کے علاوہ محمد فاروق،محمد شفیق ، عزیز شیخ ،منورحسین،محمد واجد،محمد حبیب، وہاب خانزادہ،محمد علی ، اکمل بھٹی،افضل عباس، جنگ جیو ورکرز و دیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے نعرہ بازی بھی کی گئی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا بیگناہ قید کئے گئے میر شکیل الرحمان پر کوئی الزام نہیں،سپریم کورٹ انکی غیرقانونی گرفتاری کا ازخود نوٹس لیکر انہیں رہا کرائے۔ ہم میر شکیل الرحمان سے بھرپور اظہار یکجہتی اورحکومت کو انتباہ کرتے ہیں وہ غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئے۔ میر شکیل الرحمان آزادی صحافت کے علمبردار ہیں، انکی رہائی تک تحریک جاری رکھیں گے۔ میر شکیل الرحمان آزمائش میں سرخرو ہوں گے ۔

تازہ ترین