• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدی

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز)افغانستان میں حکام نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 400قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ 80کے قریب قیدیوں کے ایک گروپ کو جمعرات کے روز رہا کیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس عمل سے براہ راست بات چیت اور قومی سطح پر مستقل فائر بندی کی کوششیں تیز کی جا سکیں گی۔ افغان حکام نے طالبان کے باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے لیکن صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ رہا ہونے والے یہ قیدی دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 80 قیدیوں کو جمعرات کو رہا کر دیا گیا ہے۔جاوید فیصل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قیدیوں کی رہائی طالبان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور ملک میں پائیدار جنگ بندی کے حصول کی ایک کڑی ہے۔طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان آئندہ چند روز میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین