• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان قیدیوں کی رہائی،ہمارے زخم تازہ ہوگئے،متاثرین

کابل(اے ایف پی)افغان حکومت کی جانب سے خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی ان متاثرہ خاندانوں کیلئے دردناک ہوگی جن کے پیارے افغان جنگ کے دوران اپنی جانوں سے جاچکے ہیں۔اے ایف پی سے گفتگو میں متاثرین کاکہنا ہے کہ خطرناک قیدیوں کی رہائی ہمارے دلوں پر خنجر چلانے کے مترادف ہے ،اے ایف پی کے مطابق 77 سالہ جمعہ خان کاکہنا ہے کہ افغان رہنمائوں کے جرگے میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہونا ان کے دل پر خنجر چلانےجیسا ہے،ان کا 24سالہ بیٹا آئی ٹی اسپیشلسٹ عزیز احمد نوین 2017 میں جرمن سفارتخانے پر ہونےوالے دھماکے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔متاثرہ شخص کاکہنا تھا کہ ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی ہم سے ہمارا نکتہ نظر نہیں پوچھا،یہ میری زندگی کا بدترین دن تھا،اے ایف پی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ ان قدیوں کی رہائی سے بھی ملک میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔

تازہ ترین