• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 11؍ اموات، کیسز کی تعداد 287713ہوگئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 11؍ افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6161 ہوگئی جب کہ مزید 587 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287713تک جاپہنچی ہےجبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 15932ہے، جس میں سے 774؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 2229409 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 265215 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 587 کیسز اور 11 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 343 کیسز 6 اموات، پنجاب سے 128 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 70 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 19 کیسز، گلگت 24 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2313 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 343 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125632 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں اب تک 119025مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے مزید 70 کیسز اور 2 ہلاکت سامنے آئیں۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1238 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 35091 ہوگئی ہے۔ کے پی میں اب تک 32373 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین