• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد کا انخلا

واشنگٹن(جنگ نیوز ) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث علاقے کے ہزاروں مکینوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔آگ لاس اینجلس سے 60 میل دور شمال میں واقع جھیل ہیوز کے نزدیک گھنے پہاڑی جنگلات میں بدھ کو شروع ہوئی تھی جس سے اب تک 10 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر پھیلا جنگل خاکستر ہو چکا ہے۔حکام نے آگ کو لیک فائر کا نام دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ʼلاس اینجلس نیشنل فاریسٹ نامی اس پہاڑی جنگل کے جس حصے میں آگ بھڑک رہی ہے وہاں آتش زدگی کا آخری واقعہ 50 سے 100 برس قبل پیش آیا تھا۔

تازہ ترین