• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وکیل اعلیٰ ججوں سے متعلق ٹویٹس کے باعث توہین عدالت کا مرتکب قرار

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے اپنی ایک ٹویٹ میں ملکی سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اور چار سابقہ چیف جسٹسز پر جو نکتہ چینی کی تھی، اس کی وجہ سے انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ ان ٹویٹس کا عدالت نے از خود نوٹس لیا تھا۔ جسٹس ارون مشرا کی قیادت میں تین رکنی بینچ نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کے دوران بھوشن کو قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ توہین عدالت کا سنگین معاملہ ہے۔ پرشانت بھوشن کو سنائی جانے والی سزا کا اعلان 20 اگست کو کیا جائے گا۔ بھوشن کو اس جرم میں جرمانے کے علاوہ چھ ماہ تک کی قید بھی سنائی جا سکتی ہے۔ تاہم قانونا اگر ایسا کوئی مجرم معافی مانگ لے، تو عدالت اسے معاف بھی کر سکتی ہے۔

تازہ ترین