• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 اگست مسلمانوں کی آرزوؤں کی تکمیل کا دن ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاء عباس نے کہاہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ملک کی ترقی ، خوشحالی کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریہ کے حوالے سے قائداعظم کا ویژن قابل تعریف تھا۔بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارت میں مسلمان اور ہندوؤں کے درمیان تقسیم پیداکرکے ثابت کردیاہے کہ قائداعظم کی سوچ درست تھی انہوں نے کہاکہ14اگست مسلمانوں کی آرزوئوں کی تکمیل کا دن ہے ہمیں آج کے دن اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس کے وجود سے ہی ہمارا وجود ہے۔

تازہ ترین