• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر سیاسی جماعتوں کی تقریبات،کیک کاٹے گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام کینال ویو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب ہوئی ا عجاز احمدچودھری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سو پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی اور خو شحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب ہوئی ۔ جس میںچودھری اسلم گل، ملک عثمان،حاجی عزیز الرحمن چن ، منور انجم ،الطاف قریشی دیگر شامل تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی افکار پر روشنی ڈالنے کا دن ہے، سید حسن مرتضیٰ نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک دی ۔مسلم لیگ ہاؤس میں 14اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا ۔پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
تازہ ترین