• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیزکےخلاف ہرسازش کامقابلہ کریں گے،مذہبی رہنما

لاہور(نمائندہ خصوصی نیوزرپورٹر، وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبد النعیم، مولانا خالدمحمود، قاری محمداقبال، مولاناحافظ عبدالشکوریوسف، و دیگر علماء نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ تحریک آزادی میں علماء حق کا کردارناقابل فراموش ہے ۔ مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا زاہد الراشدی،لیاقت بلوچ،مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید محمد کفیل بخاری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،قاری محمد زوار بہادر،علامہ زبیر احمد ظہیر،مولانا محمد الیاس چنیوٹی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان میں قرآن و سنت کے نفاذ کی بات کی تھی لیکن آج تک پاکستان کی سر زمین اور عوام اسلامی نظام کی برکات سے محروم ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ علماء دین اسلام اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا دس لاکھ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کیا ۔حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ ہم آزادی حاصل کر لی ہے لیکن ابھی اس کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہیے ہیں مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبیدنے کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا یہاں پر کلمہ کے نظام کو عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نے ملک بھر میں تقریبات منعقد کیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے علامہ ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کو یوم آزادی کی مبارک پیش کی۔ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے اسٹیشن روڈ الرحیم سینٹر چوک پر73ویں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کیا ۔
تازہ ترین