• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آزادی قربانیوں کا ثمر ہے‘تحریک جعفریہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل ، اسلاف اور شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہمیں اس آزادی کی قدرکرنا ہوگی اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا کرداراداکرنا ہوگا آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج ، ایف سی ، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروںکی عظیم قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیںیہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری ، قاری غلام حسین ، مصطفیٰ کمال و دیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جشن آزادی کے حوالے سے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی قبل ازیں انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں ہزارہ ٹاون سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کرمظاہرئے کی شکل اختیار کرگئی شرکاءنے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائےمقررین نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رحلت کے بعد وطن عزیز کی باگ ڈور ایسی قوتوں کے ہاتھ آگئی جن کا تحریک آزادی میں ذرا برابر بھی حصہ نہ تھاانہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے ۔ 
تازہ ترین