• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے حب میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے حب میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی سے وضاحب طلب کرلی ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت 10 اگست کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے ایوان کی توجہ حب میں پانی کی قلت کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ حب کو ٹینکر مافیا نے پانی کی سپلائی بند کردی ہے جس سے حب اور ساکران کے عوام اور زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی وزیر اور سیکرٹری محکمہ آبیاشی کو مراسلہ ارسال کرکے ان سے معزز رکن کے تحفظات پر وضاحت طلب کریں ۔ 
تازہ ترین