• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ایگریکلچر کالج کے سامنے سپیڈ بریکرز لگائے جائیں، پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آ ن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں صوبائی حکومت اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے مطالبہ کہا گیا ہے کہ بلوچستان ایگریکلچر کالج کے سامنے سپیڈ بریکرز لگائیں جائیں. بلوچستان ایگریکلچر کالج جو کہ نیشنل ہائی وے سے منسلک ہے کے سامنے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کالج کے طلبا خوف کا شکار رہتے ہیں. جبکہ گزشہ روز بھی کالج کالونی میں رہائش پزیر ایک بچہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر موت کی وادی میں چلا گیا. اس حوالے سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کئی بار کالج انتظامیہ اور این ایچ اے کے اعلا عہدیداران سے رابطہ کرچکی ہے جس کا اب تک خاطر خواہ جواب نہیں مل سکا. بیان میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ زرعی کالج کے گیٹ کے سامنے دونوں اطراف پر سپیڈ بریکرز لگائے جائیں تاکہ طلبا کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے. اگر مطالبے پر جلد عمل نہ کیا گیا تو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور زرعی کالج کے تمام طلبا قانونی راستہ اختیار کرنے کے ساتھ احتجاجی مظاہروں کی جانب بڑھیں گے.
تازہ ترین