• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (آ ن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی عطا اللہ خروٹی حاجی محمداسلم ترین نے کہاہے کہ یونین کونسل 24عبدالقدوس ‘ نذیر کھیتی اور شہرکے دیگر ٹیوب ویلزکی خرابی کے باعث شہری پانی سے محروم ہیں فنی خرابی کا بہانہ کرکے درجنوں ٹیوب ویلز کو بند کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی جس کے نتیجے میں لوگ پانی کے حصول کیلئے خوار ہیںواسا ٹینکرمافیا گٹھ جوڑ نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے انہوںنے کہاکہ کرپشن کے لیے ٹیوب ویل کا آئے روز خراب ہونا کوئی نئی بات نہیں جن کی مرمت میں کئی کئی روز لگ جاتےہیں آرٹ سکول روڈلیاقت بازارقندھاری بازار صرافہ بازارتھانہ روڈفاطمہ جناح روڈوگردونواح کے رہائشی کیلئے پانی کاحصول ناممکن ہوچکاہے۔
تازہ ترین