• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم آزادی کی تقریب

پشاور( نامہ نگار ) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی قومی تقاریب منانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،وہ جمعہ کے روز خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔خیبرپختونخو کی دوسرے تعلیمی اداروں کی طرح خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے اور والہانہ ولولے کے ساتھ منایا اس سلسلے میں ایک تقریب کورونا وائرس کی پیش نظر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی۔خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے میڈیا انچارج ڈاکٹر محمد انورخان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں رجسٹرار، ٹریژر ، کنٹرولر امتحانات ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کے حکام سمیت فیکلٹی ممبران‘ مقامی اکابرین‘ یونیورسٹی ملازمین‘ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں قومی ترانہ گایا گیااور قومی نغمے پیش کئے گئے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے ہمیشہ اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی قومی تقاریب منانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
تازہ ترین