• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ میری ہائی سکول میں مسیحی برادری کی یوم آزادی کی تقریب

پشاور(وقائع نگار)رکن قومی اسمبلی جیمزاقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں بستی ہیں لیکن مسلمان بہن بھائیوں کا اس لیے بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اقلیت نہیں سمجھتے بلکہ اپنی طرح ملک کا شہری سمجھ کر دل میں جگہ دیتے ہیں یہاں اکثریت امن پسند اور محبت کرنے والوں کی ہے اور یہ اقلیت بھی امن و آشتی کے جذبات لے کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا گو ہے، آج وقت کی ضرورت ہے کہ پیار محبت کو اپنی زندگی میں جگہ دی جائے تاکہ نفرتوں اور منافقت سے ملک و قوم دونوں کو بچایا جاسکے اور کامیابی کی منازل کو عبور کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ن جیمز اقبال ریسکیو فاونڈیشن کی جانب سے سینٹ میری ہائی سکول میں مسیحی برادری کے ہمراہ یوم آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مسیحی برادری نے قومی گیت اور ملی نغموں سے سما باندھ دیا تھا۔
تازہ ترین