• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےایم ڈی کی سخت سرزنش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک، فیروز پور روڈ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا اور لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ پیش کریں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ صفائی کے سلسلے میں شکایت سامنے آئی تو غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین