• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح سے متاثر عائزہ خان کی دلکش تصاویر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر  سفید لباس میں اپنی دلکش تصاویر کے ساتھ یوم آزادی کا پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان کے جشن آزادی مناتے ہوئے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن پر اپنی خوبصورت تصاویر  مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ کا خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں کردار کی اہمیت سے متعلق قول بھی لکھا گیا ۔

سفید رنگ میں ملبوس خوبصورت عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے قائد اعظم کا قول ’  کوئی بھی قوم عظیم اور اونچا مقام حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں ،‘ بھی لکھا ۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’عورتوں کو اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہیے مگر ساتھ میں اپنے مردوں اور دیگر عورتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے۔‘

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کی آخر میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ سفید جوڑا اور یہ تصاویر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر بنائی ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے مداحوں کو آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی ۔

تازہ ترین