پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون اور ممتاز ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی اعلیٰ خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان مثالی تعلقات خصوصاً مسلہ کشمیر کو امریکی منتخب نمائندوں میں اجاگر کرنے کے لیے قابل تحسین خدمات پر ملنے والا یہ ایوارڈ وہ 23 مارچ کو صدر پاکستان سے وصول کریں گے۔
طاہر جاوید نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے میرا مشن جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تمغۂ امتیاز نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے باعث افتخار ہے ۔