• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی وہاب ریاض کو جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں کی تیاری دیکھ کر اپنا بچپن یاد آنے لگا ۔

پاکستان میں جشن آزادی گزشتہ سال کے مقابلے میں ہر آنے والے سال میں بڑھ چڑھ کر منائی جاتی ہے اور اس ہی سلسلے میں پاکستانی اگست کے آغاز سے ہی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں جن میں چھتوں پر جھنڈے، جھنڈیاں لگانا، چراغا کرنا اور اونچی آواز میں ملی نغمے بجانا شامل ہے ۔

اس سال بھی پاکستان کا 74 واں یوم آزادی کا دن نہایت زوروں شوروں سے منایا گیا ہر عام و خاص نے اپنے جشن میں حصہ ڈالا ۔

اسی سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپر اپنے بچوں کی ویڈیو او تصویر شیئر کی۔

وہاب کی جانب سے شیئر کی تصویر پر اُن کا کہنا تھا کہ ’ وقت واقع بہت تیزی سے گزرتا ہے، اُن کے بچوں کی  یہ تصویر اُنہیں اُن کا بچپن کی یاد دلا رہی ہے ، اُنہیں یاد آ رہا ہے کہ وہ جشن آزادی منانے کے لیے کتنا پرجوش ہوا کرتے تھے۔‘

اپنی ٹوئٹ میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جوش و جذبے سے بھر پور تہواروں کے ماحول سے بہت محظوظ ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین