• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن شہریار یاسین نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا

پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

انجم شہزاد کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ میں حسن شہریار یاسین، اداکارہ مایا علی کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

حسن شہر یار یاسین ایک اچھے میزبان تو ثابت ہو ہی چکے ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔


واضح رہے کہ چند روز قبل ایچ ایس وائے نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ بہت پر جوش محسوس کر رہے ہیں یہ اعلان کرنے کے لیے کہ وہ ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں۔‘

حسن شہریار یاسین نے اپنی پوسٹ میں اپنے پہلے ڈرامے کا نام بھی لکھا تھا۔

تازہ ترین