اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خواجہ سراؤں کے 2 گروپوں میں رقم کے تنازع پر جھگڑے کے کیس میں خواجہ سراء وقاص عرف جولی کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
خواجہ سراؤں کے 2 گروپوں میں رقم کے تنازع پر جھگڑے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم نے کی۔
جولی کی طرف سے وکیل حسان نیازی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں وقاص عرف جولی مرکزی ملزم نامزد نہیں۔
انہوں نے عدالت میں استدعا کی کہ کیس کے نامزد 2 مرکزی ملزم ضمانت پر رہا ہیں، لہٰذا وقاص عرف جولی کی بھی ضمانت منظور کی جائے۔
پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ خواجہ سراء جولی سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے، اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خواجہ سراؤں کے دوگروپوں میں جھگڑا
کیس میں خواجہ سراؤں کی دوسری پارٹی کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا۔
اسلام آباد کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔