• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، چیئرمین سی پیک

چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک انٹرن شپ پروگرام سے قومی منصوبے کی نمو میں اضافہ ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر خوشی کااظہار کیااور کہا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 60 فیصد نوجوان آبادی ملکی ترقی کا پیش خیمہ ہے ، اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔

جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ نوجوانوں کو 3 مہینے کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین