• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LoC فائرنگ، بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

LoC فائرنگ، بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو طلب کر کے کنٹرول لائن کے ڈوڈنیال سیکٹر پر 14 اگست کو بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بھارتی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں تجیاں کی ایک 3 سالہ بچی شدید زخمی ہوئی۔

دفتر خارجہ میں بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین