• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 288047، اموات 6162


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 747 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 409 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 162 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 16 ہزار 261 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 768 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار 624 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 25 ہزار 632 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 313 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 95 ہزار 203 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 180 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 91 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 238 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 346 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 173 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: آکلینڈ، لاک ڈاؤن میں مزید 12 روز کی توسیع

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 144 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 138 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 452 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 179 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 60 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 722 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 22 لاکھ 53 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین