• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے درخواست ہے کہ بچوں کو پڑھنے دیا جائے، ملک ابرار حسین

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کا کہنا ہے کہ حکومت سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ بچوں کو پڑھنے دیا جائے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے۔

ملک ابرار حسین نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں 90 فیصد جبکہ کشمیر اور سندھ میں 50 فیصد نجی اسکول کھل گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کو فالو کیا اور چھوٹے بچوں کو اسکولوں میں نہیں بلایا گیا تھا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا ہے کہ سوات اور بعض علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک ابرار حسین نے مزید کہا کہ میٹرک، انٹر لیول کےبچوں کو بلا کر تعلیمی سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین