• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ انسداد پولیو مہم میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، پولیو ورکرز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ 

عثمان بزدار نے کا کہنا تھا کہ والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔

تازہ ترین