• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کو ریلیف ملے گا تو یہ ملک آگے بڑھے گا، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ غریبوں کو ریلیف ملے گا تو یہ ملک آگے بڑھے گا۔

قمرزمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، پائیدار معاشی ترقی قومی اتفاق کے بغیر ممکن نہیں، معاشی ترقی کو صرف سماجی ترقی کے عشاریوں سے جانچا جاتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے سماجی ترقی کے تمام عشاریہ روبہ زوال ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول میں مسلسل تلخی سے ملک پیچھے جارہا ہے، بے روزگاری اور غربت کےخاتمے کے لیےحکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست سے حکمرانوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین