وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔
وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، کسی بھی مقام پر کچرے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیئیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میونسپل کمشنرز اپنی نگرانی میں صفائی کے کام کا معائنہ کریں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی وقت اچانک دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لوں گا جبکہ گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔