• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق، سندھ کی بہتر کارکردگی سے خائف ہے، رحمٰن ملک



پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی بہتر کارکردگی سے خائف ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمٰن ملک نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سندھ حکومت ہی بہتر پرفارم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے مقابلہ کیا جائے تو وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صوبے کی حکومت کو چھیڑا گیا تو وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سیاست کو جنگ کا میدان نہ بنائے، وہ لڑیں گے تو ہم بھی تیار ہیں۔

رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ مسنگ پرسن ہونا وہ بھی بڑے شہر سے ناقابل برداشت ہے۔

تازہ ترین