• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینوں کو کبھی شکست سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، ترک صدر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطینوں کو کبھی شکست سے دو چار نہیں ہونے دیں گے، متحدہ عرب امارات کے اس اقدام پر ابوظبی سے سفارتی تعلقات بھی ختم کرسکتے ہیں اور اپنا سفیر بھی وہاں سے واپس بلا سکتے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے کیا جانے والا متنازع معاہدہ پریشان کُن ہے، فلسطین کے خلاف اس اقدام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین متحدہ عرب امارات سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے اور ایسا ہی ہم بھی کرسکتے ہیں، ترک وزیر خارجہ کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم ابوظبی سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر سکتے ہیں یا اپنا سفیر بھی واپس بلا سکتے ہیں کیونکہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین