• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹس کا استعمال


تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا گیا۔

جی ہاں، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک کمپنی نے اپنے تیار کردہ روبوٹ نرس اور روبوٹ ڈاگ کو ایک عمارت میں تعینات کردیا جو عمارت میں داخل ہونے والے ہر وزیٹرز میں کورونا وائرس کا پتہ لگائیں گے۔

روبوٹ نرس میں کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو کمپنی آنے والے افراد کو نہ صرف خوش آمدید کہتا ہے بلکہ اُنکا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہی نہیں روبوٹ ماسک، دستانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی نگرانی بھی کرتا ہے جبکہ روبوٹ ڈاگ وزیٹرز کو ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کرتا ہے۔