• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی دولت 235 کھرب روپے سے زائد


دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی دولت ایک کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر یعنی 235 کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

فنانشل ڈیٹا کمپنی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست کے مطابق دنیا کے صرف 25 خاندانوں کے پاس 1.4 کھرب امریکی ڈالر کی دولت ہے جو تقریباً 235 کھرب پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق 215  ارب ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ والٹن خاندان پہلے نمبر پر ہے۔

فہرست میں 120 ارب امریکی ڈالرز کے ساتھ مارس خاندان دوسرے اور 109 ارب امریکی ڈالرز کے ساتھ دی کوچ خاندان تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین