• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسم کی خرابی نا صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بن جاتی ہے۔ موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں لوگوں کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

چین میں ڈرائیورز کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا اُس وقت کرنا پڑا جب شدید بارشوں کے بعد اچانک پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑک مٹی اور پتھروں کے ڈھیر تلے دب گئی۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک لینڈ سلائیڈئنگ نے لوگوں کو بیحد کوفزدہ کردیا جبکہ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قریبی علاقہ خالی کرالیا گیا اور علاقہ مکین کو حفاظتی مقامات پر منتقل کردیا گیا۔