• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: یومیہ پچاس کروڑ کی خرید و فروخت کی لہر برقرار نہ رہ سکی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یومیہ پچاس کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کی لہر 11 روز بعد ٹوٹ گئی۔ آج بازار میں 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جبکہ 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 40 ہزار 184 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8.90 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 17 اگست 2018 کو 42446 پر بند ہوا تھا۔

دو سال میں ہنڈریڈ انڈیکس 2262 پوائنٹس کم ہوا ہے، دوسال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1242 ارب روپے کم ہو کر 8703 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین