• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آجر خواتین کی ری فنانس و کریڈٹ گارنٹی اسکیم کی حد بڑھادی گئی

اسٹیٹ بینک نے آجر خواتین کی ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم کی حد 50 لاکھ روپے کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2017ء میں آجر خواتین کو مالی اداروں کے ذریعے 5 فیصد شرح سود پر 15 لاکھ روپے فراہمی کی اسکیم متعارف کروائی تھی۔

اب اسکیم کی کی حد 35 لاکھ روپے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت آجر خواتین کو فراہم کیے گئے قرضوں کی ری فنانسنگ اسٹیٹ بینک صفر شرح سود پر مالی اداروں کو فراہم کرتا ہے اور 60 فیصد رِسک کوریج بھی فراہم کی جاتی ہے۔

تازہ ترین