ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی سڑک پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ پیش آیا، جب قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیاں اوور ٹیکنگ کے باعث ٹکرا گئیں۔
یہ حادثہ سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی راستے پر پیش آیا جب بگاٹی اور پورشے گاڑیوں کے ڈرائیور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کر رہے تھے اور اسی کوشش میں لین تبدیل کرتے ہوئے سڑک سے گزرتی مرسڈیز اور بگاٹی کو زوردور ٹکر ماری اور یوں مہنگی ترین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 3 ملین پاؤنڈز کی چمچماتی گاڑیاں سیکنڈوں میں تباہ ہوگئیں جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔