• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شدید بارشوں کے باعث خطرناک مڈ سلائیڈنگ

چین میں شدید بارشوں کے باعث خطرناک مڈ سلائیڈنگ


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں شہریوں کو اُس وقت کرنا پڑا جب تیز بارش کے باعث اچانک مڈ سلائیڈنگ ہوئی اور علاقہ مٹی اور کیچڑ کے ڈھیر تلے دب گیا۔

چین کے صوبے Gansu کی کاؤنٹی Wenxian میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ پہاڑوں پر مڈ سلائیڈنگ ہونے لگی جس نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف مقامات پر مڈ سلائیڈئنگ کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

دوسری جانب موسم کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ قریبی علاقہ مکینوں کو منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔