• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں 22 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

6 ماہ میں 22 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں اگلے 6 ماہ میں 22 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اے ڈی بی نے پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی ہے اور پاکستان کو  بری طرح متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، اگلے 6 ماہ میں مزید 22 لاکھ افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسفک ریجن کے ممالک کورونا کے باعث بری طرح متاثر ہوئے، کورونا سے ایشیا پیسفک ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں بیروزگاری کا تناسب زیادہ رہا۔

تازہ ترین