• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: کیا میں اپنی ساس کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں یا میرا بیٹا اپنی نانی کو زکوٰۃ دے سکتاہے؟ہم دونوں کا کاروبار مشترکہ ہے، (عبداللہ،لاہور)

جواب: آپ اپنی ساس کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ، لیکن آپ کا بیٹا اپنی نانی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا ،کیونکہ اپنی اصل یعنی ماں باپ، دادا دادی، نانا نانی وغیرہم جن کی اولاد میں یہ ہے (۲)اور اپنی اولاد بیٹا بیٹی، پوتا پوتی، نواسا نواسی وغیرہم کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا۔ اگرچہ کاروبار مشترک ہے ، لیکن دونوں اپنے اپنے اَموال کی زکوٰۃ ادا کریں گے ۔

تازہ ترین