• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 23 سو روپے کم ہوئی ہے، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر 1972 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ دو ہزار 881 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر کمی کے بعد 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین