• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں ترسیلاتِ زر بڑھنے کا سبب دیگر ممالک میں نرم لاک ڈاؤن تھا، ماہرین


ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ترسیلاتِ زر بڑھنے کا سبب دیگر ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور 200 کے بجائے 100 ڈالر کی ترسیلات پر ری بیٹ دینا تھا۔

کورونا وباء کے سبب خدشات تھے کہ بیرونی ممالک سے رقوم ملنے کا سلسلہ متاثر ہوگا لیکن جولائی کی 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات اس کے برعکس رہیں۔

ماہرین اس رجحان کا سبب دیگر ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور 200 کے بجائے 100 ڈالر کی ترسیلات پر ری بیٹ دیئے جانے کو قرار دے رہے ہیں۔

ان وجوہات کے علاوہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے بھیجی جانے والی اضافی رقوم بھی ترسیلات بڑھا دیتی ہیں، فلائٹس نہ ہونے کے سبب پاکستان آکر قربانی کرنے والوں کی رقوم بھی بھیجی گئیں۔

یہ خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں کہ کورونا وبا کے باعث بیرون ملک موجود پاکستانی وطن واپسی سے قبل اپنی جمع پونجی گھروں کو بھجوا رہے ہیں۔ تاہم ماہرین نے اس خدشے کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین