• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی


دوران ڈرائیونگ ذرا سی لاپرواہی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔ تھائی لینڈ میں ایسی ہی لاپرواہی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ٹرک ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا۔

یہ واقعہ تھائی لینڈ کی ایک سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی اوروہ تقریباََ دو منٹ تک دنیا سے بے خبر سوتا رہا۔

جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہوکر سڑک پر ڈولتا اور سڑک کی راہداری سے ٹکراتا ہوا اُلٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں ٹرک ڈرائیور خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہا جبکہ دیگر گاڑیاں بھی حادثے کے زد میں آنے سے محفوظ رہیں۔