• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کے باغات سے پھل توڑ کر کھانے پر کبھی پابندی نہیں تھی


بزرگ بتاتے ہیں کہ کراچی کے علاقے ملیر کے باغات سے پھل توڑ کر کھانے پر کبھی پابندی نہیں تھی۔

شہر قائد کے علاقے ملیر میں جب باغات کی تعداد کم ہونے لگی تو ان کی حفاظت کے لیے گیٹ لگانے پڑ گئے۔ کراچی میں ملیر وہ واحد علاقہ ہے جو آج بھی دیہی اور شہری زندگی کا حسین امتراج پیش کرتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اب بھی یہاں کی جاتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زیر زمین میٹھے پانی کی قلت نے ان کھیتوں کو اُجاڑ دیا ہے۔

ملیر کی زمین ذرخیز ہے اس لیے بارش ہوتی ہے تو اب بھی ہر سو ہریالی پھیل جاتی ہے۔