• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز مشن امپاسبل 7کیلئے پولینڈ کے ایک پل کو تباہ کرنے کے خواہاں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم سیریز مشن امپاسبل اداکار ٹام کروز اور ان کے دنگ کردینے والے اسٹنٹس کے لیے جانی جاتی ہے، جس میں اکثر ناممکن قسم کے کاموں کو کرتے دکھایا جاتا ہے۔مگر اب اس فلم کی تیاری کے لیے پروڈکشن ٹیم کو بھی ایک عجیب مشن امپاسبل کا سامنا ہے اور وہ ہے ایک قصبے کے تاریخی پل کو ٹام کروز کے ہاتھوں تباہ کرانے کے لیے وہاں کے رہائشیوں کو قائل کرنا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک پولینڈ کا ایک قصبہ میں پروڈکشن ٹیم کو ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل مشن کا سامنا ضرور ہے، کیونکہ اسے صوبہ سیلیزیا کے قصبے ولین کے رہائشیوں کو قائل کرنا ہے کہ وہ ٹام کروز کو وہاں کے ایک متروک ٹرین برج کو اڑانے دیں۔ رواں سال جنوری فلم کی لوکیشن ٹیم ولین پہنچی تاکہ وہ مشن امپاسبل 7 کے لیے ایک پل کو تباہ (جزوی طور پر) کرنے کے لیے اجازت حاصل کرسکے۔اس فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں کئی ماہ سے معطل تھی اور اب ستمبر میں اس کا آغاز ہورہا ہے اور جن ممالک میں شوٹنگ ہوگی، اس میں سے ایک پولینڈ بھی ہے۔شوٹنگ کے آغاز پر پروڈکشن ٹیم اس حوالے سے پرامید ہے کہ وہ اس پل کے حصے کو تباہ کرسکیں گے جس کی مقامی رہائشیوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پل کو 2016میں متروک قرار دیا گیا کیونکہ یہ شکستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔دوسری جانب پولینڈ کے ڈپٹی ثقافتی وزیر پال لیوانڈسکی کا کہنا ہے کہ اس پل کو قومی یادگار کا درجہ حاصل نہیں جبکہ فلم کے دوران اسے کم از کم حد تک تباہ کیا جائے گا اور پورا پل متاثر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین