• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کا کمپیوٹر چپ کو جانوروں کے دماغ سے جوڑنے کا مظاہرہ


امریکی کمپنی نے کمپیوٹر چپ کو جانوروں کے دماغ سے جوڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنی نئی کمپنی 'نیورا لنک' کے ذریعے بنائی گئی کمپیوٹر chip کو جانوروں کے دماغ سے جوڑنے کا مظاہرہ کیا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے فالج، انگزائٹی، ڈپریشن، جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سمیت کئی طرح کی دماغی اور اعصابی بیماریوں کا علاج کیا جا سکے گا۔

ایک چھوٹے سکے کی سائز کی اس chip کو کسی بھی جاندار کے دماغ میں نصب کرکے اسے وائرلیس سسٹم کے ذریعے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکے گا۔

مذکورہ چپ انسانی خیالات کا ریکارڈ رکھ سکے گی، جسے کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے کسی بھی وقت ری پلے کیا جا سکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائض کے شکار افراد کو فون یا کمپیوٹر اپنے ذہن سے کنٹرول کرنے میں مدد دینا ہے۔

تاہم مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین