• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایکواڈور میں 110 سالہ شوہر جولیو مورا اور ان کی اہلیہ 104 سالہ والڈرمینا کیوٹیروز کی شادی کو 79 سال ہوچکے ہیں اور اس جوڑے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا معمر ترین جوڑا تسلیم کیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 79 سال تک ازدواجی رفاقت اس سے قبل بھی دیکھی گئی ہے لیکن جوڑے کی مجموعی عمر 214 برس ہونا غیر معمولی ہے۔ دونوں کی صحت بھی قابل رشک ہے اس لیے انہیں دنیا کا معمر ترین جوڑا قرار دیا گیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جوڑے کو رواں ماہ معمر ترین جوڑے کا سرٹیفیکٹ دیا،اس سے قبل یہ اعزاز ایک امریکی جوڑے کو حاصل تھا جن کی مجموعی عمر 212 سال بنتی تھی۔