• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان: پتنگ فیسٹیول کے دوران بچی ہوا میں اُڑ پڑی


حادثات کسی بھی وقت رونما ہوسکتے ہیں ان سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

لیکن تائیوان میں ایسا نہیں ہوا جب ایک بچی ایک فیسٹیول کے دوران پتنگ سے بندھ کر 100 فٹ بلند ہوا میں چلی گئی۔

تائیوان کے شہر سنچو میں پتنگ فیسٹیول جاری تھا، جس میں شرکت کے لیے ایک تین سالہ بچی اپنے والدین کے ساتھ شریک ہوئی۔

اس فیسٹیول میں بڑی بڑی پنتگ بھی اڑائی جارہی تھیں جبکہ لوگ ان سے لطف اندوز بھی ہورہے تھے۔

تاہم اسی دوران ایک بچی ان ہی میں سے ایک پتنگ کے ساتھ بندھ کر ہوا میں اڑنے لگی اور تقریباً 100 فٹ بلندی کے بعد وہ زمین پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی اس پتنگ کے ساتھ ادھر اُدھر ہوا میں اڑتی رہی۔

جیسے ہی بچی زمین پر گرنے لگی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اسے کچھ چوٹیں بھی آئیں۔

بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور اس حوالے سے رپورٹس آئیں کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔

ادھر سنچو شہر کے میئر نے متاثرہ خاندان سے معذرت کی اور واقعے کے بعد فیسٹیول کو بند کردیا گیا۔